برسلز میں دہشت گردانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں، علی رضا سید

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید نے بلجیم کے دارالحکومت برسلزکے دو مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یادرہے کہ منگل کی صبح دومختلف دہشت گردانہ حملوں کے دوران بڑی تعدادمیں لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔

علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انھوں نے ان واقعات پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تشد د اور دہشتگردی کسی بھی صورت میں قابل تحمل نہیں۔ بے گناہ اورنہتے لوگوں پرحملے ہرگز قابل قبول نہیں۔ علی رضاسید نے اس موقع پر ان واقعے میں مارے جانے والے افرادکے لواحقین اورزخمی ہونے والے افرادکے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہارکیا۔

انھوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور دنیاکی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف متحدہوناہوگا اور اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔