ہر برمی بچہ چاہے وہ کسی بھی مذہب تعلق رکھتا ہو اسکی توہین و تضحیک برداشت نہیں ہے، جون کلینسی

Leader of City council cllr John Clancey

Leader of City council cllr John Clancey

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) ہر برمی بچہ چاہے وہ کسی بھی مذہب اور گروپ سے تعلق رکھتا ہو اسکی تو ہین و تضحیک برداشت نہیں ہے۔ اس شہر کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ ہمیں عوام کے اند امید نو کو تعمیر کرنے کے لیے بھی مثبت اور مو ئثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس شہر میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں اور ان میں رنگ نسل یا مذہب کی بنیاد پر کوئی بھی تقسیم یا تفریق پیدا نہیں ہو نی چاہیے ۔ ان خیالا ت کا اظہا رنو منتخب لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جان کلینسی نے بطور مہمان خصوصی پاکستان کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پرمقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کرائم کمشنر ویسٹ مڈلینڈز کونسلر یووین ماسکیٹو ،پرنسپل جوزف چیمبرلین کالج مسزایلے ٹوبن، سابق لارڈ میئرآف برمنگھم کونسلرعبد الرشید چو ہدری ، سابق لا رڈ میئرآف برمنگھم و کیبنٹ ممبر کونسلر شفیق شاہ ، قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف، بیرسٹر رشید مرزا، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر محمد افضل ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر محمد عظیم،کونسلر طا ہر علی ،کونسلر وسیم ظفر ،کونسلر چنگیز خان، چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری ، چو ہدری محمد اسلم وسن ،مولانا طا رق مسعود، مولانا عبد الغفور چشتی ،ناصر خان، عابد خان، محمد عمر ، راجہ حق نواز جانباز ،راجہ فیا ض ، وقار ملک اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

کونسلر جون کلینسی نے کہاکہ اگر ہم اس شہر کو ایک مزدور کی طرح تعمیر و ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کا ارادہ باندھ لیں تو کوئی بھی منفی قوت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ برمنگھم سٹی کونسل اس شہر کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے لوگو ں سے مشاورت کے بعد ہر وہ اقدام اٹھا ئے گی جس سے ہر کمیونٹی کو فائدہ پہنچے۔ قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف نے کہاکہ اس شہر کا نظم و نسق اورتعمیر و ترقی یہا ں پر بسنے والے ہر شہری کا فریضہ ہے۔

انہوں نے کاکہا کہ پاکستانی کمیونٹی دیگر کمیونٹیز کے ساتھ مل کر اپنا حق ادا کرنے کی پو ری کوشش کرتی رہے گی ۔ راجہ محمد اشتیاق نے کہاکہ ہمیں سندھی بلو چی پنجابی پشتون سنی شعیہ اور دیگر تفرقوں سے ہٹ کر ایک پاکستانی کی حیثیت سے بیرون ممالک میںاپنا تشخص قائم کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی برطانیہ سمیت برمنگھم کے اندر خاصی تعداد میں موجود ہے اگر ہم اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر آپسی اتفاق و اتحاد کی فضاء قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو کوئی بھی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہما رے اندرونی اختلافات اور نا اتفاقیوں کی بدولت لوگ ہمیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کونسلریو وین ماسکیٹوڈپٹی پولیس کرائم کمشنر ویسٹ مڈلینڈز نے کہاکہ با العموم مسلم اور با الخصوص پاکستانی کمیونٹی کا اس شہر کی تعمیر و ترقی اور دیگر جہدوں میں اہم کردار ہے جس کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو لو گ انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کی وجہ سے مسلم کمیونٹی سے اجتماعی سطح پر تعصب اور نفرت کا رویہ اختیار کررہے ہیں ان کو یہ جان لینا چا ہیے کہ یہ کمیونٹی بھی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف دوسری کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ بر سر پیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم سے نفرت کے باعث سیکورٹی ادارے اور مڈلینڈ پولیس کسی کو مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنا نے کی اجا زت ہر گز نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس شہر اور علاقہ میں ہم سب کو مل کر منفی سرگرمیوں اور جرائم کو شکست دینا ہو گی۔ بیرسٹر عبد الرشید مرزا نے کہاکہ یہ شہر عام انسانوں نے آبا د کیے ہیں اور اسکی بقاء اور حفاظت کے لیے بھی ہمیں ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنا ہو گا۔