سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان نے ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ چوہدری غلام محمد، مسعود منہاس

Chaudhry Ghulam Muhammad

Chaudhry Ghulam Muhammad

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے آج گوادر بندرگاہ کا باقاعدہ افتتاح کرنے پر ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی اور پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے چیف آرگنائیزر مسعود منہاس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آج پاکستان ترقی کی منازل کی جانب مزید تیزی سے آگے بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

آج گوادر پورٹ کے افتتاح سے ملکی ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے آغاز سے پاکستان سمیت پورے خطے کی قسمت سنور جائے گی۔

Masood Minhas

Masood Minhas