کینیڈا کے ادبی اسکالر تسلیم الہی زلفی کا آسٹریلیا کا کامیاب ادبی اور مطالعاتی دورہ

Tasleem Elahi Zulfi Australia Trip

Tasleem Elahi Zulfi Australia Trip

کینیڈا (APNAانٹرنیشنل/بیوروچیف) ٹورنٹو بیوروکے مطابق وہاں آباد ادبی اسکالر، شاعر، براڈکاسٹر، یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا اور انجمن اردو کینیڈا کے ایگزیکٹئو ڈائرکٹر، اردو ٹی وی کینیڈا کے صدرتسلیم الٰہی زلفی آسٹریلیا کا کامیاب ادبی اور مطالعاتی دورہ مکمل کر کے ٹورنٹو واپس پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے اردو اکیڈمی میلبورن اور اردو انٹرنیشنل سڈنی کی خصوصی دعوت پر وہاں منعقد ہونے والے” اردو سمپوزیم” ”عالمی مشاعرہ ”اور اپنے اعزاز میں ہونے والی ”شامِ زلفی” میں شرکت کی۔

ان پروگراموں میں آسٹریلیا کی ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے بڑے جوش و خروش سے شر کت کی اورزلفی صاحب کی والہانہ پزیرائی کی ،جن میں اشرف شاد، عارف رانا (PTV فیم)، نوشی گیلانی، سعید خان، عارف صادق، کنیز فاطمہ (کراچی یونیورسٹی)، ڈاکٹر یاسمین شاد، عندلیب صدیقی، ارشد سعید اور وحید قندیل ودیگر شامل تھے۔ یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر ٢٠١٥ء میںتسلیم الٰہی زلفی کا یہ تیسرا عالمی، ادبی اور مطالعاتی دورہ تھا۔ اس سے قبل وہ فروریمارچ میں جدہ، ابوظہبی اور کراچی؛ اپریلمئی میں کوپن ہیگن ،لندن اور ٹوکیو کے مشاعروں، کانفرنسوں اور سیمناروں میں شرکت اور یونیورسٹی میں معمول کا لیکچر دے چکے ہیں۔