چانکیائی سیاست دنیا کے امن و مستقبل کیلئے خطرہ بن چکی ہے‘ مرزا آصف جرال

Mirza Asif Jarral

Mirza Asif Jarral

بیلجیم : پاکستان تحریک انصاف فرانس (کشمیرونگ) کے سینئر رہنما مرزا آصف جرال اور فرانس میں بسنے والی سیاسی و سماجی رہنماو ں نے ہریانہ میں دلت جاتی کے ہندووں کے گھروں کو بچوں و خواتین سمیت جلائے جانے اور جلنے والے معصوم بچوں کو مودی حکومت کے وزیر ‘ بی جے پی کے مرکزی ممبراور سابق آرمی چیف کی جانب سے کتا قرار دیئے جانے پر افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے بھارت اور اس کے نام نہاد سیکولر ازم ‘ فن کی قدردانی اور امن دوستی کا اصل چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔

اگر اب بھی دنیا نے بھارت کو دہشتگرد اور دنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دیکر اس کیخلاف مشترکہ و متحدہ تادیبی کاروائی نہیں کی تو پھر دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی مذہبی جنونیت ‘ چانکیائی دہشتگردی اور طبقاتی ونسلی ظلم و جبر سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔