کیپ ٹائون میں ہائی کمیشن کے نام پر پاکستانیوں سے پیسے بٹورے جارہے ہیں، نوٹس لیا جائے

Cape Town Ambassador Najam Saqib Commercial Secretary Qamar Zaman

Cape Town Ambassador Najam Saqib Commercial Secretary Qamar Zaman

کیپ ٹائون : سائوتھ افریقہ میں تعینات پاکستا نی ہائی کمشنرنجم الثاقب نے کہاہے کہ مقیم پاکستانی کے تمام تر مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سائوتھ افریقہ کے شہرکیپ ٹائون میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے بعد خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ سائوتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی تمام تر شکایات کو فوری اہمیت دیتے ہوئے ان کے موثر حل کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کے کمرشل سیکرٹری قمرالزمان نے بھی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانیوں کو ہر ممکن طریقے سے سہولیات فراہم کرنے اور ان کی فلاح کیلئے عملی اقدمات کرنے کا ارادہ کیا ، ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے فوری حل کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی، اس سے قبل کیپ ٹائون میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستانی سفیر نجم الثاقب کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر ہائی کمیشن نجم الثاقب اور کمرشل سیکرٹری قمرالزماں کو بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر اور پاکستانیوں کو ہائی کمیشن کے عملے کی جانب نظر انداز کیاجانا باعث تشویش امرہے کمیوٹنی نے بتایا کہ یہاں چند نام نہاد عناصر پاکستانی ہائی کمیشن کا نام استعمال کرکے پاکستانیوں سے پیسے بٹورتے ہیں ان کے نئے کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء میں مددفراہم کرنا اور ہائی کمیشن تک براہ راست ان کورسائی دینے کا جھانسہ دیکر بے وقوف بنایا جارہاہے جس سے کیپ ٹائون میں مقیم پاکستانیوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

پاکستانی سفیرنجم الثاقب نے اس موقع پرکیپ ٹائون میں مقیم پاکستانیوں سے کہاکہ وہ اپنی ایک نمائندہ تنظیم کا قیام عمل میں لائیں جو سفارت خانے سے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مکمل رابطے میں رہے تاکہ پاکستانیوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کا فریضہ سرانجام دیا جاسکے اس خصوصی نشست میں پاکستانی سفیرنجم الثاقب اور کمرشل سیکرٹری قمرالزمان نے پاکستانیوں کے مسائل کے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

Cape Town Ambassador Najam Saqib Commercial Secretary Qamar Zaman

Cape Town Ambassador Najam Saqib Commercial Secretary Qamar Zaman