جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Milad Mustfa

Milad Mustfa

تحریر: وقارانساء
پیرس کے مضافاتی علاقے گونساں ول میں شفیع المذنبین رحمتہ اللعالمین احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد شریف بھر پور عقیدت اور احترام سے منایا گیا –اس سلسلے میں روح پرور مجلس کا انعقاد کیا گیا – اس روحانی مجلس کو شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی رکن شبانہ عامر نے منعقد کیا – ان کے ھمراہ ان کے علاقے کی خواتین نے بھی بھر پور حصہ لیا گونساں ول میں ہر سال یہ خوبصورت مجلس بھر پور طریقے سے منائی جاتی ہے

بڑے ہال کو بہت خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا پھول اور کلیاں سجاوٹ میں ايک خوبصورت بہار دے رہی تھیں چھت کو بھی خوبصورت پھولوں اور گلوب سے سجایا گیا اطراف میں عید میدالنبی کے خوبصورت بینرز اپنا رنگ دکھا رہے تھے سٹيج کو بھی بہترین انداز سے سجایا گیا تھا سٹيج کے ساتھ مسجد نبوی اور کعبتہ اللہ کے بینرز لگے تھے خوبصورت سبز جھنڈے حاضرین کے ھاتھوں میں لہرا رہے تھے- اور یہ سب پروگرام کو منعقد کرنے والوں کو محنت کا منہ بولتا ثبوت تھا پروگرام میں شریک بچیاں ايک جیسے خوبصورت لباس میں ملبوس تھیں نیلے رنگ کے فراک اور سفید دوپٹوں کو لئے یہ ننھی پریاں سٹیج کی رونق بنی ہوئی تھیں
نعت خوانی کی بھر پور تیاری کی گئی تھی

Jashan Eid Milan Dunabi

Jashan Eid Milan Dunabi

پروگرام کا باقاعد آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور یہ سعادت سونیا نے حاصل کی سب بچیوں نے مل کر حمد پڑھی -اس کے بعد سب کلاس نے مل کر اسمائے حسنہ پڑھے ہدیہ نعت بحضور سرور کونین اپنی خوبصورت آواز میں ایمن حيات نے پیش کیا سٹیج پر نظامت کے فرائض شمائلہ علی نے بہت خوبصورتی سے سر انجام دئیے –اور پروگرام کے دوران نعتیہ اشعار کے ساتھ خوبصورت باتوں سے بھی حاضرین کو مستفید کرتی رہیں -دوران پروگرام درود شریف کے گلدستے بھی سجتے رہے اور خوش الحان آوازوں نے ایک خوبصورت سماں باندھ دیا –

پروگرام کا انتظام کرنے والی تمام بہنیں مستعد تھيں اور بڑے احسن طريقے سے مدعوعین کو کرسیوں پر ہی پانی پیش کرتی رہیں شبانہ عامرپوری توجہ سے اپنا فرض انجام دیتے ہوئے نظر آئیںھال میں نماز پڑھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا اور سب نے بروقت نمازوں کی ادائیگی بھی کی –بچیوں انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی استاد شبانہ عامر کے ساتھ عقیدت کے پھول بحصور سرور کونين نچھاور کئے ایمن حیات کا ذکر خصوصی طور پر کرنا چاہوں گی – خوش الحانی میں ا یمن حیات اپنی مثال آپ ہے اس بچی کی پر اثر آواز نے ايک سحر طاری کر دیا –

شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی خواتین اس پروگرام میں شريک تھیں- خود اکیڈمی کی بانی شاہ بانو میر صاحبہ کے ساتھ وقا رانساء انیلہ احمد شازیہ شاہ بشری نذیر نے شرکت کی وقارانساء نے انفاق فی سبیل اللہ کے حوالے سے حاضرین مجلس سے بات کی اور قرآن حکیم اور احادیث نبوی کی روشنی میں اپنے خیالات سے بیان کئے بشری نذیر نے میلاد کی اھمیت اور فضلیت سے بہنوں کو آگاہ کیا –اور موثر انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا

Shahbano Mir

Shahbano Mir

شاہ بانو میر صاجبہ نے پروگرام کے آخر میں اپنی باتوں سے حاضرین کو مستفید کيا -اور قرآن کریم کو باترجمہ پڑھنے اور سمجھنے پر زور دیا اور منتظمین کی کار کردگی کو بہت سراہا – شبانہ عامر کی اس بھر پور محنت پر داد تحسین دی- پروگرام کے اختتام پر درودو سلام پیش کیا گیا –دعا ہوئی –اور نہایت احسن طریقے سے مدعوعین کو کھانا کھلایا گیا -اس طرح ایک نہایت خوبصورت محفل کا اچھا اثر لئے سب رخصت ہوئے

تحریر: وقارانساء