مشہور عالمی صحافی شکیل چغتائی نے روانگی سے قبل اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا

Shakeel Chugtai With Family

Shakeel Chugtai With Family

امریکہ (انجم بلوچستانی) شکاگو بیورو و مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق گزشتہ دنوںمشہور عالمی صحافی،شاعر، کالم وتجزیہ نگار، پاکستان عوامی تحر یک PATیورپ کے سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹر ، تحر یک منہاج القرآن TMQانٹر نیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹیADWG،چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوز ایجنسیAPNAانٹرنیشنل اور عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنلKFI محمد شکیل چغتائی ذاتی دورے پر امریکہ تشریف لے گئے۔جہاں انہوں نے کافی مصروف وقت گزارا۔

وہ اپنے ذاتی کاموں کے علاوہ زیادہ وقت اپنی والدہ اور بہن بھائی کے ساتھ رہے۔ انکے بھائی جمیل چغتائی اور بہنوئی احمد انصاری رمضان کی بے انتہا مصروفیت کے باوجود انہیں لانے لیجانے کے لئے موجود رہے۔انکی بھابی عظمےٰ چغتائی اور انکی بہن ثروت احمدنے انکے اعزاز میںافطار کا اہتمام کیا۔اسکے علاوہ وہ اکنا کے دعوہ سنٹر و مسجد سے منسلک رہے اور تقریبا ہر روز نماز مغرب اور افطار میں شریک ہوئے۔جہاں انکی ملاقات اکنا کے نیبر نیٹ کے اراکین سے ہوتی رہی۔

اکنا کی مسجدمیں انکی سب سے چھوٹی خالہ مرحومہ در شہوار کی وفات کے دوسرے دن فاتحہ خوانی کی گئی اور مسجد کے پیش امام نے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔انہوں نے ایک جمعہ جامع مسجد شکاگو میںبھی ادا کیا۔جہاںانکے کہنے پر انکی خالہ کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔روانگی والے دن وہ صبح سے شام تک اپنی والدہ ،بہن اور بیٹی بیٹے کے ساتھ رہے۔شام میں انکے بھائی، بھابی اور انکا بیٹا بھی آگئے اور سب نے مل کر انہیں اوہیرایرپورٹ پہنچایا۔