مرکز دار لحدیث اٹلی دوبارہ فحال کرنے کا فیصلہ اگست میں اٹلی کنونشن کا فیصلہ، ملک احسن اسلام

Malik Ahsan Islam

Malik Ahsan Islam

اٹلی (شیخ بابر سے) سابق سرپرست اعلی مرکز دار لحدیث اٹلی ملک احسن اسلام کی طرف سے جاری آفیشیل پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کے اٹلی میں مرکز دار لحدیث اٹلی کو دوبارہ فحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور مرکز سے وابستہ تنظیمی دوستوں کی مشاورت سے اگست میں کنونشن منقد کیا جائے گا۔

جس میں باضابطہ طور پر تنظیم سازی کی جائے گی.مرکز دار لحدیث اٹلی کا مقصد خالصتا دین اسلام اور مسلک کی تبلیغ ہے جس کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی .انہوں نے کہا مرکز دار الحدیث اورسیز پاکستانی اور دوسرے ممالک کے غیر ملکیوں مسلمانوں قران اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دعوت دے گی۔

یوروپ میں اور مصروفیت کے دور میں پاکستانی نوجوان نسل کو ان کی زندگیوں میں قرآن اور سنت پر عمل کرنے اور اپنا ناطہ دوبارہ قرآن سے جوڑنے کے لئے اپنا کردار ہمیشہ کی طرح ادا کرنے کے لئے دوبارہ میدان عمل میں آے گی۔