مرکزی قیادت کے دور اندیش احکامات کے عین مطابق آئیندہ کنونشن تک بحیثیت صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ اپنا رول ادا کرتا رہوں گا۔

Taimoor Lone

Taimoor Lone

برطانیہ: مرکزی قیادت نے استعفے نامنظور کرتے ہوئے مجھ پر جو اعتماد کیا میرے لئے باعث فخر ہے جس پر میں قیاد ت کا مشکور ہوں. صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ صادق سبحانی ایڈووکیٹ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی مادرِوطن جموں کشمیر کی قومی آزادی و خودمختاری کی انقلابی تحریک اور اس میں غیر طبقاتی سماج کا قیام اسکا نصب العین ھے۔

انقلابی جماعتوں میں عہدوں پر براجمانی فرض سے عبارت اور اصل میں ملک وقوم کا قرض ھے جسکو باریک بینی، دور اندیشی اور زیرکی سے انجام دینا ھی سُرخروئی ھے۔ گوہ کہ میری پیشہ روانہ مصروفیات اشد سہی لیکن جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت نے میرے استعفے کو نامنظور کرتے ھوئے مجھ پر جو اعتماد کیا اور بدستور فرائضِ منصبی انجام دیتے رہنے کے احکامات دئے وہ میرے لئے اعزازھے۔

میری حیثیت اور کام سے بڑھ کر میری عزت افزائی کی اور آئندہ کنونشن تک بحثیت صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ ذمہ داری نبھانے کے لائق سمجھا ھے۔ میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی قیادت کا انتہائی ممنون ھوں کہ اُنہوں نے مجھے لازوال اور پرخلوص اعتماد سے نوازا۔ میری پُوری کوشش ھوگی کہ میں بحثیت صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ بدستور کابینہ کے تعاون سے پارٹی معاملات کو سرانجام دینے میں سُرخرو ھو سکوں۔ مرکز کے دور اندیش احکامات کے عین مطابق میں آئیندہ کنونشن تک بحثیت صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ اپنا رول ادا کرتا رہوں گا۔

میں پارٹی کیطرف سے دی گئی کنونشن پالیسی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ھوئے آئندہ کنونشن کو پارٹی کابینہ کے تعاون سے طے شدہ اصول و ضوابط اور ضابطۂِ اخلاق جو یو کے برانچ کےجنرل سیکٹری نے مکمل تفصیل سے پریس بریفنگز میں واضع کر دئے ھیں، کے مطابق، یقینی بناؤں گا۔ یہ قابلِ فخر امر ھے کہ موجودہ کابینہ مستعدی سے وقت پر کنونشن کے انعقاد کا تحییہ کیے ھوئے ھے۔ ایسے کامریڈز کے ساتھ ہمسفر ھونا میرے لئے باعثِ صد افتخار ھے۔