چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نور ٹی وی برطانیہ 7 روزہ دورے پر بھارت روانہ

Chairman and Ceo Noor TV

Chairman and Ceo Noor TV

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نور ٹی وی برطانیہ 7 روزہ دورے پر بھارت روانہ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین نور ٹی وی و محی الدین ٹرسٹ برطانیہ قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت، سجادہ نشین آستانہ عا لیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر شیخ العالم پیر محمد علائو الدین صدیقی نقشبندی، چیف ایگزیکٹو آفیسر نور ٹی وی و چیئر پرسن بنات المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ اور خلیفہ مجاز نیریاں شریف آزادکشمیر علامہ غلام ربانی افغانی 7 روزہ دورے پر برطانیہ سے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔

جہاں وہ ورلڈ صوفی فورم کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ معروف و مشہور روحانی درگا ہ ہند الولی حضر ت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری پر حاضری کے بعد دیگر روحانی و مذہبی درسگاہوں پر منعقدہ پروگرامات میں خصوصی شرکت کریں گے۔