چیئرمین ہیومن رائٹس فرانس چوہدری صفدر برنالی نجی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

Chaudhry Safdar

Chaudhry Safdar

ملکہ (عمر فاروق اعوان) چیئرمین ہیومن رائٹس فرانس چوہدری صفدر برنالی نجی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن فرانس زاہد مصطفی اعوان کو فون۔ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر مبارک باد تفصیل کے مطابق چیئرمین ہیومن رائٹس فرانس چوہدری صفدر برنالی نجی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ائیر پورٹ پر مسلم لیگی رہنماوں کے علاوہ فیملی ممبران نے استقبال کیا۔ چوہدری صفدر برنالی نے سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن فرانس زاہد مصطفی اعوان کو فون کیا۔

بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی کے بعد تیسرے مرحلے میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی۔انھوں نے کہا کہ ضلعی چئیرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ہی ہوں گے۔