چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی لارڈ سپیکر سے ملاقات

Mian Raza Rabbani

Mian Raza Rabbani

مانچسٹر (عارف چوہدری سے) سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے لندن میں برطانوی دارلامراء کے لارڈ سپیکر لارڈ Fowler سے ملاقات کی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

چیئرمین سینٹ نے لارڈ سپیکر کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی۔ انہوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن کے استعمال کو اُجاگر کیا جس کے نتیجے سے مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں بچے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔

فریقین نے دونوں پارلیمانوں کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور پارلیمانی معلومات اور کاروائیوں کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین سینٹ نے لارڈ سپیکر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔