صدقہ جاریہ بنئے

Holy Quran

Holy Quran

پیرس (شاہ بانو میر) قرآن پاک کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ـ آپ جہاں ہیں جن پلیٹ فارمز پر ہیں وہاں یہ پیغام دیں کہ قرآن پاک کی ترجمہ تفسیر شروع ہو چکی ہے براہ کرم تمام دوستوں کو فیملی ممبرز کو اور عزیز دوستوں کو ضرور دیں۔

تا کہ آپ کا دین و دنیا دونوں سنوریں میرا تعلق کیونکہ لکھنے لکھانے سے ہے میری کوشش ہوگی کہ جن اخباروں کی جرنلسٹز کی ای میل ہے ان سب کو شامل کیا جائے ـ ہدایت اللہ پاک جسے چاہے دے گا جسے چاہیے ہوگی وہی پائے گا یا اللہ پاک سے پسند کریں گے وہ چن لیا جائے گا۔

آئیے آج کچھ محنت کریں اور اپنی ای میل کا خزانہ کھولیں اور تمام لوگوں کو ایڈ کروائیں قرآن پاک کے اس نئے سفر میں یہ صدقہ جاریہ بنے گا ہم سب کی بھٹکی ہوئی بہکی ہوئی سوچ کو مہمیز ملے گی شعور ملے گا اور اپنی ذات کے ساتھ ساتھ قوم کا ملت کا امت کا شعور پیدا ہوگا جو وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے صدقہ جاریہ بنئے سب کو اس کورس کی اطلاع دیں جزاک اللہ خیر۔