چوہدری محمد اعظم کی ساس کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل 11 مارچ کو فرانس میں ہو گی

Chaudhary Mohammad Azam

Chaudhary Mohammad Azam

پیرس (میاں عرفان صدیق) چوہدری محمد احسن کی والدہ محترمہ، پیرس کی ممتاز سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم کی ساس، حاجی حمیداللہ کی خالہ جو چند دنوں قبل وفات پا گئیں تھیں ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے ختم چہلم کی محفل منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ہو گی۔

مورخہ 11 مارچ بروز جمعتہ المبارک کو شام 8 بجے سے 9 بجے تک قرآن خوانی ہو گی اس کے بعد ختم شریف پڑھا جائے گا، 9 سے 11 بجے تک روحانی محفل ہو گی ہالینڈ سے آئے ہوئے عالم دین سفیر یورپ منہاج القرآن حافظ نذیر احمد ایمان فروز خطاب فرمائے گے۔ کمیونٹی سے ختم چہلم کی محفل میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔