چوہدری محمد علی تنویر کی کامیابی پر پیرس میں دعوت کا اہتمام کیا گیا

Ch Shahbaz Kasana Kotla

Ch Shahbaz Kasana Kotla

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کی سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ کی طرف سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ نے پیرس میں میٹھائی تقسیم کرنے خصوصی اہتمام کیا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کےکارکنان اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پورشرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ایم این اے چوہدری عابدرضاکوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کے بھائی چوہدری محمد علی تنویر یوسی کوٹلہ ارب علی خان کی کامیابی دراصل میاں نواز شریف کی کامیابی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنچاب کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کی حقیقی جماعت صرف مسلم لیگ ن ہی ہے جس کے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں۔

چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ نےچوہدری محمد علی تنویر یوسی کوٹلہ ارب علی خان (ن)،کونسلر چوہدری کاشف صغیر بلامقابلہ(ن)،لالہ افضل یوسی چڑیاولہ (ن)،چیئرمین فہیم سرور روپیری (ن)،کو پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

میاں محمد نواز شریف نے تھوڑے ہی عرصے میں ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی سمت پر چلا دیا ہے ۔چوہدری شہباز علی کسانہ کوٹلہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے لاہور سمیت پنجاب بھر کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنا دیا ہے ۔دوسری تمام سیاسی جماعتوں کا وجود اب خطرے سے باہر نہیں ہے۔