چوہدری محمود نے پاکستان سے آئے ہوئے چوہدری غلام سرور اور جنرل (ر) مزمل حسین کے اعزاز میں عشائیہ دیا

نیلسن: پاکستان تحریک انصاف بلیک برن (برطانیہ) کے راہنماء چوہدری محمود نے پاکستان سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے مر کزی راہنما چوہدری غلام سرور اور جنرل (ر) مزمل حسین کے اعزاز میں بلیک برن کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کی تقریب منعقد کی جس کے مہمان خصوصی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے اپنے خطاب میں حاضرین کو بتایا کہ بلیک برن ان کا شہر پیدائش ہے اور مہمانوں کا نارتھ ویسٹ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آئے ہوئے پنڈال میں بیٹھے اور بر طانیہ بھر میں پاکستانی پاکستان کے خیر خواہ ہیں پاکستان کے لئے اچھا سوچتے ہیںلیکن حکومت حتیٰ کہ عدلیہ نے بھی بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو ان کا مقام دینے میں بخل سے کام لیا ہے۔

ہمیں اس حق سے بتدریج محروم کیا جارہا ہے جس کے بطور شہری ہم مستحق ہیں اگرچہ زبانی کلامی ہم پرفخر کرنے کی ہر مقام پر راحت آفرین نوید سنائی جاتی ہے جبکہ ہونے والے سلوک کو دیکھتے ہوئے سب کھو کھلا ثابت ہوتا ہے مقررین کی جانب سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں پر اتحاد و اتفاق پر زور دینے کے ضمن میں تائید کرتے ہوئے اپنے 2003/2004 کے انتخابی مہم کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اہل پاکستان کے لئے باہمی اتحاد بقا کا مسئلہ ہے جہاں تک برٹش پاکستانیوں کا تعلق ہے جب وقت آتا ہے یہ متحد ہو جاتے ہیں۔

جس کا کھلا ثبوت یورپی پارلیمنٹ میں پہلا پاکستانی منتخب کرکے مجھے بھیجنا ہے اس وقت نارتھ ویسٹ میں بسنے والے برٹش پاکستانی انتخابات کی اہمیت کو بھانپتے ہوئے متحد ہو گئے تھے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے حوالے سے اپنی جانب سے کئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیارہ سال پہلے جب میں منتخب ہو کر یورپی پارلیمنٹ میں داخل ہؤا تو پاکستان کے حوالے سے ضروری نیٹ ورک کا فقدان نظر آیا جسے الحمد اللہ پاکستان ہمدرد اراکین یورپی پارلیمنٹ کے تعاون سے اس کمی کو پورا کرنے کی اپنے تئیں کو شش جاری رہے گی پی ٹی آئی کے مر کزی راہنما چوہدری غلام سرور نے نے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی پاکستان کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ارسال کردہ رقوم کو ملکی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے انتہائی مایوس کن قرار دیا اوراپنی جماعت تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کو ملکی سیاسی تاریخ میں ایک مثبت تبدیلی جب کہ دوسر ی پرانی جماعتوں میں اس اہم سیاسی ضرورت سے آنکھیں چرانے کو فرار قرار دیتے ہوئے عوامی مفاد کے خلاف قرار دیا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کااحاطہ کرتے ہوئے ان سے نپٹنے کے لئے پاکستان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا میزبان چوہدری محمود آف جھنگی نے تمان مہمانوں اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Britain PTI Restaurant dinner Ceremony

Britain PTI Restaurant dinner Ceremony