چوہدری محمد افضل کی چوہدری منیر احمد وڑائچ اور چوہدری ندیم سے پیرس میں ملاقات

Chaudhry Mohammad Afzal, Meeting

Chaudhry Mohammad Afzal, Meeting

پیرس (میاں عرفان صدیق) مسلم لیگ ق سعودی عرب کے سینئر رہنما چوہدری محمد افضل کے دورہ یورپ پران کی پیرس آمد ہوئی۔

انھوں نے مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ اور مسلم لیگ یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم ڈھیرو گھنہ سے پیرس میں خصوصی ملاقات کی۔ جس میں موجودہ ملکی سیاسی اموراور مسلم لیگ یورپ کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ اور یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم ڈھیرو گھنہ نے مسلم لیگ ق سعودی عرب کے سینئر رہنما چوہدری محمد افضل سے پیرس ملاقات میں مسلم لیگ فرانس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور مسلم لیگ ق کو فرانس سمیت پورے یورپ میں مذید فعال بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔