چوہدری محمد احسان کی والدہ کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں اداکی گئی۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔

Condolences with Chaudhary Mohammad Azam

Condolences with Chaudhary Mohammad Azam

پیرس (میاں عرفان صدیق ) چوہدری محمد احسان کی والدہ محترمہ، پیرس کی ممتاز سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت عوامی تحریک فرانس کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمد اعظم کی ساس، حاجی حمیداللہ کی خالہ جو کے گزشتہ روز وفات پاگئیں تھیں۔

ان کی نماز جنازہ مورخہ 12 فروری 2016 بروز جمعتہ المبارک دن 2 بجے ادارہ منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ادا کی گئی۔ جس میں پیرس کی سیاسی وسماجی، کاروباری،مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادپاکستانی کمیونٹی اور صحافی برادری نے بھر پور شرکت کی ۔