چوہدری ریاض پاپا اور شیخ وسیم اکرم کے اعزاز میں ایوان صدر اسلام آباد میں ڈنر

Chaudhry Riaz Papa

Chaudhry Riaz Papa

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کے اعزاز میں ایوان صدر اسلام آباد میں ڈنر۔ ڈنر صدر مملکت ممنون حسین کی طر ف سے دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کے اعزاز میں ایوان صدر اسلام آباد میں ڈنر دیا گیا۔

ڈنر میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے علاوہ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن یو کے راجہ جاوید اور راجہ سلمان عباسی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے بات چیت کی ۔اوور سیز پاکستانی اس وقت ملکی معیشت میں ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔