چوہدری شہباز علی کسانہ اپنی ساس کی وفات کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس پیرس پہنچ گئے

Condolence with Shahbaz Ali Kasana

Condolence with Shahbaz Ali Kasana

فرانس (میاں عرفان صدیق) پیرس کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شہباز علی کسانہ آف کوٹلہ کی ساس اور چوہدری محمد طارق کی والدہ کی وفات کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس پیرس پہنچ گئے ہیں۔ پیرس پہنچتے ہی تعزیت کے لئے ان کے گھر دوستوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پیرس کی سیاسی وسماجی اور کاروباری معروف شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری، پیرس کی معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت ناصر عباس تارڑ کے چچاجان نذر محمد گوندل، پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اورسچ ٹی وی پیرس کے بیوروچیف حافظ چاند جنید نے چوہدری شہباز علی کسانہ کی ساس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے (آمین )۔

چوہدری شہباز علی کسانہ آف کوٹلہ سے تعزیت کے لئے0785796847پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔