چوہدری شاہین اختر کی این اے 122 لاہور سے نومنتخب ایم این اے ایاز صادق کو مبارک باد

 Chaudhry Shaheen Akhtar

Chaudhry Shaheen Akhtar

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری شاہین اختر نے این اے 122 لاہور سے نومنتخب ایم این اے ایاز صادق کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان اب لاہور میں ہونے الیکشن نتائج کو تسلیم کریں اور اپنی پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیں۔کیوں کہ یورپ اور مغربی دنیامیں جو بھی الیکشن ہارتا ہے وہ نتائج بھی تسلیم کرتا ہے اور اپنی نالائقی پر پارٹی عہدے سے بھی استعفی دے دیتا ہے عمران خاں اتنی اہلیت نہیں کہ پارٹی چلا سکیں۔

وہ کنٹینر پر ڈانس پر ڈانس تو کروا سکتے ہیں لاہوریوں کے دل نہیں جیت سکتے ۔میاں نواز شریف لاہور کے بادشاہ نہیں بلکہ پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیڈر ہیں ۔اور انھوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔چوہدری شاہین اختر نے مذید کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف ۔میا ں محمد شہباز شریف نے عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

عمران خاں نے تو کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کے بل جلانے ۔سول نافرمانی کرنے اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ اپنے ملک نہ بھیجنے کے احکامات دئیے تھے ۔جنہیں تمام محب وطن پاکستانیوں نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔