مرحبا پیاری استاذہ جی

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر
دل میں درد ایسا کہ لب جو جو ادا کرتے وہ حرف عمل کیلیۓ لازم و ملزوم کا درجہ پا جاتےـ قرآن پاک کے نور کو دلوں میں بصارتوں میں منتقل کرنے جیسے اپنی ذات کی تشکیل کا مقصد احسن انداز مین مکمل کر کے ہمیں یہ سمجھانا چاہ رہی ہوں ـ کہ رکو تھمو اس تیز بھاگتی بے مقصد بے لگام بے ضمیر دنیا سے رک جاؤ سوچو سمجھو پرکھو کیا کر رہی ہو؟ کیا یہی مفہوم تھا اس جسم کے دنیا میں آنے کا؟ کیا یہی ہنگامی انداز دیا تھا اللہ نے جب آدم کو بنایا تھا؟ کیا بے مقصد اندھا دھند تقلید اور اپنی ذات کی گمشدگی کا کچھ احساس ہے؟ کیا بنایا تھا اللہ پاک نے کیا تعریف بیان کی قرآن پاک میں اس خاکی وجود کی جسے مرد کے بعد ایک اور وجود کی تشکیل کی صورت عورت کے نام سے پُکارا گیاـ استاذہ محترمہ عفت مقبول صاحبہ آپ کسی تعارف کی کسی حرف کی کسی کالم کی محتاج نہیں ہیں ـ آپ کے دل میں جو اسلام کا قرآن پاک کا سیرت النبیﷺ کا دیا اللہ پاک نے مانندِ قندیل روشن کر رکھا ہے ـ وہ یورپ کے ممالک سے ہوتا ہوا ہوا کے دوش پر محو پرواز کرتا ہوا الحمد للہ فرانس کی سرزمین پر بھی دو سال پہلے اپنے نور کی کرن کو استاذہ جی کی آمد 13 اگست 2013 بروز منگل پھیلانے کا آغاز کر چکا ہے ـ

ہماری خوش قسمتی کے اب پھر استاذہ جی یورپ کے دورے کے دوران ہم سب کو ملاقات کیلیۓ ایک قیمتی موقعہ فراہم کر رہی ہیں ـ ان کے بیان کیلیۓ کیوں مضُر ہوں کہ سب بہنیں آئیں اس لئے کہ دلوں کی تبدیلی کیلیۓ جو درد جو احساس جو انداز ایک خاتون جگا سکتی ہے وہ شائد مردانہ وعظ سے ممکن نہیں ـ استاذہ جی کو جو خاتون ملی ان کا یہی کہنا ہے کہ بناوٹ سے تصنع سے پاک سچائی کا مکمل پیکر اور اسلام کی مجاہدہ جو اس دور جاہلیت میں عورت کی نسوانیت کو اس کی ذمہ داریوں کو بزریعہ قرآن پاک اور سیرتِ نبوی ﷺ کے جگانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں ـ استاذہ جی کا کہنا ہے کہ عورت خود کو جھوٹی نمود و نمائش میں گُم کر کے اپنی صلاحیتوں کو زنگ آلود کر کے اپنے مقام سے نیچے آگئی ـ دنیاوی چکاچوند میں مردوں نے اسے الجھا کر اپنے مقاصد حاصل کر لئے جس کی واضح آسان مثال ہمارے سامنے یورپ کی تکان سے نڈھال ذہنی تناؤ کا شکار عورت ہے ـ

جسے برابری کا نعرہ سنا کر مردوں کے شانہ بشانہ اس کی فطری ساخت سے ہٹ کر یوں کھڑا کر دیا گیا کہ آج وہ مسکّن ادویات کا استعمال کرنے پر مجبور ہے ـ اعصابی کھچاؤ بے پناہ ذمہ داریوں سے راہِ فرار حاصل کرنے کیلیۓ شراب نوشی سگریٹ نوشی کی لت میں مُبتلا کر کے اس کے وجود کو ناکارہ بنانے کی مذموم سازش کی گئی ـ دوسری طرف اسلام کی عورت جس پر کام کرنے کی پابندی نہیں لیکن کچھ حدود اور قیود میں ـ قناعت کا پہلا سبق سیکھ کر زندگی کو شوہر کے ہمراہ گزارنے والی بڑی بڑی آسائشوں کی تگ و دو سے آزاد چھوٹی چھوٹی بچوں کی خوشیاں اسلام سے ہم آہنگ کرنے والی عورت اصل کامیاب عورت ہے ـ بچوں کی تعلیم و تربیت اور مستقبل کیلیۓ بہترین نسل کا ترجمان بنانے کیلیۓ دن رات ماں کی محنت اپنی ذات کو قربان کر کے گھر کو تعمیر کی پہلی اینٹ سے آخری اینٹ تک خون جگر سے سینچنے والی ماضی کی مسلمان خاتون ہی بڑے عالموں مجددوں کی اصل بنیاد ہے جس کی آج پھر ضرورت ہےـ وہ ماں یورپ میں ہر پاکستانی گھر بلکہ مسلمان گھر میں موجود تو ہے لیکن اس کے لباس اس کے ذہن میں موجود خیالات موسم کی طرح تبدیل ہو چکے ہیں

ALLAH

ALLAH

٬ ان بدلے ہوئۓ خیالات کے چنگل سے چھڑا کر اس عورت کو واپس اپنے اصل سے ملانے کیلیۓ زندگی کو وقف کرنے والی محترمہ عفت مقبول صاحبہ نہ صرف بزریعہ ترجمہ تفسیر دن رات مصروف عمل ہیں ـبلکہ علم کا ہدایت کا رہنمائی کا قابل قدر موقعہ آپ کے گھروں کے بند دروازوں پر کھٹکھٹا رہا ہے ہدایت پانے والے ہی یقینی طور پے اس موقعہ کو مزید سنہری بنائیں گے ـ اللہ تبارک و تعالیٰ سے خاص التجا ہے کہ ہماری پیاری پیاری استاذہ جی کے اس سفر کو یہاں گزرنے والے ہر لمحے کو اپنی خاص رحمت سے آسان فائدہ مند اور اسلام کیلیۓ نئی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو قرآن پاک کی سچی تعلیمات سے جوڑ کر ایک اور نئی جماعت تیار کرا دے آمین استاذہ جی ہم نے دو سال میں آپ سے کیا کیا سیکھا بیان سے باہر ہے استاد کی عزت مقام مرتبہ ہم اس دنیا کے نمائشی لوگوں کو دے رہے تھے ـ جو بے فیض مطلبی اور ریاکار ہیں ـ بہت موقعے ہم سب نے گنوا دیے لیکن انشاءاللہ اب ہر لمحہ خود کو نکھارنا ہے قرآن کے اسباق اور قرآنی دعاؤں اور پیارے نبیﷺ کی پیاری دعاؤں کے ساتھ ترجمہ یاد کر کے ان کو سمجھ کر پھر ان کو شامل حیات رکھنا ہے اللہ پاک مجھ گناہ گار کے تمام گناہوں کو معاف کر کے اپنے قرآن پاک کے علم کے فروغ اور پھیلاؤ کیلیۓ چُن لے آمین استاذہ جی شعور کی آگہی کی کو اللہ سے محبت اور نبی ﷺ کی اطاعت کی جو سچی اصل تڑپ آپ نے ہمیں یاد کروا دی ہے انشاءاللہ مرتے دم تک وہ ہمارے ساتھ رہے گیـ

آپ ہماری وہ محسنہ ہیں جن کا احسان ہمارے والدین سے بھی کروڑوں گنا زیادہ ہےـ بے ترتیب بے حس زندگی کو دوسروں کا درد سمجھنا سکھایا ـ دوسروں کو احترام دینا سکھایا ـ ذات کا احتساب کر کے دوسروں سے توجہ ہٹا کر اپنی ذات پر مکمل توجہ مرکوز کروا کر آپ نے احسانِ عظیم کیا ہے ـ اللہ پاک کی بے شمار رحمتیں ہر لمحہ آپ کو اپنے حصار میں رکھیں ـ ـ یہ آپ کے پڑہائے ہوئے سبق تھے کہ کچھ کر گزرنے کا ایسا طوفانی جزبہ جاگا کہ الحمد للہ مکمل قرآن پاک کو ٹائپ کر دیا اردو میں تا کہ میری طرح اور بہت سے ہیں جو آج تک مکمل ترجمہ قرآن پاک کا نہیں پڑھ سکے وہ اس آسان طریقے سے اردو ترجمہ تک پہنچ کر اللہ پاک کا پیغام پڑھ کر اپنی زندگیوں کو جنجال سے مسائب سے نکال کر سادہ طرزِ زندگی اپنا کر حلال انداز میں زندگی کو کمتر درجے پر بلند مقاصد کے ساتھ بہترین انداز میں گزار کر اپنا فرض ادا کریں

استاذہ جی خوش آمدید ہم سب پلکیں بچھائے آنکھیں جھکائے دیدہ و دل فرشِ راہ کئے اس خوبصورت گھڑی کے بیتابی سے منتظر ہیں جب آپ کی پیاری پیاری درد بھری آواز ہمارے سامنے گونجتے ہوئے دلوں پر جلمی کثافت کو از سر نو دھو کر آنسوؤں سے ربّ زو الجلال کے دربار میں توبہ کے خواستگار ہوں گے انشاءاللہ بہت جلد آپ سے ملاقات ہونے والی ہے آپ سلامت رہیں اور ہماری طرح ہماری دیگر بہنوں کے دلوں میں بھی یہ بیج بو دیں جو آج دو سال میں پھل پھول کر ہرا بھرا شجر بننے کے قریب ہے شجرِ اسلام فضاؤں کا ترنم دلوں کا سرور سوچوں کی بیتابی منتظر ہے آپ کو خوش آمدید کہنے کو پیاری استاذہ جی

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر