چیف کوآرڈینیٹر یورپ محمد شکیل چغتائی برلن واپس تشریف لے آئے

Anjum Balochistani Reach Back Berlin

Anjum Balochistani Reach Back Berlin

جرمنی (بیورو چیف) برلن بیوروا ور مرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق،پاکستان عوامی تحریکPAT یورپ کے سینئر رہنمااور چیف کوآرڈینیٹر،عالمی چیرمین ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشنAPCA انٹرنیشنل،میڈیا کو آرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن یورپ، محمد شکیل چغتائی امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد بخیریت برلن واپس پہنچ گئے۔

انہوں نے اپنے قیام کے دوران اپنی بیمار والدہ کی مزاج پرسی کی،ڈیٹرائٹ میںآباد ماموں زاد حنا منظر(سیمیں برلاس مقیم لندن کی بہن) ،برلن کے دیرینہ ساتھیوں جلیل خان،سعد بن خالد (شکاگو میںICNA کے ذمہ دار) کاروباری شخصیات رئو ف دادا اور پروفیسر مسرور حسین قریشی سے فون پر خیریت دریافت کی۔ صحافیوں،ادباء و شعراء اورشہر کے چند اہم افراد سے بالمشافہ ملاقات کی۔ تاہم وہ طبیعت کی ناسازی کی بناء پر سب سے ملاقات نہ کر سکے۔

وہ چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز،پاکستان فیڈریشن آف شکاگو،اپنے زمانے کے مشہور اخبار یونٹی ٹائمز،شکاگو کے چیف ایڈیٹر حمید اللہ خان کی دعوت پر فیڈریشن کی محفل سماع میں،جہاں سامی برادران نے اپنے فن قوالی کا عظیم الشان مظاہرہ کیا، مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

انہوں نے نائب قونصل، پاکستان قونصلیٹ شکاگومحترمہ ثمن منیب ،صدرپاکستان کلب جاوید ریاض اور بلیو ربن کے سربراہ صابر وحیدسے ملاقات کی،نیزبزم سخن شکاگو کے سرگرم رکن،شاعر ندیم شرفی،برلن کے قدیم ساتھی انوراللہ خان،اے اینڈ ایس انکارپو ریٹڈ کے مالکین،احمد انصاری و ثروت احمد اورAPCAانٹرنیشنل کے سکریٹری جنرل جمیل چغتائی اور انکی اہلیہ کی میز بانی کا لطف اٹھایا۔

وہ دو ہفتہ کے قیام کے بعد اپنی والدہ کی دعائوں کے ساتھ رخصت ہوئے۔انہیں اوہیر ایر پورٹ پر احمد انصاری، جمیل چغتائی، عظمےٰ چغتائی،اکسم چغتائی، پرنس برہان مرزا چغتائی اور پرنسس ملیحہ ایس چغتائی نے الوداع کہا۔وہ بذریعہ لندن اتوارکے روز ١٢ بجے برلن پہنچے، جہاں انکے صاحبزادے پرنس محمد ارسلان چغتائی نے انکا استقبال کیا اور بعد میںپرنس محمد ارمغان خان چغتائی اور پرنسس فصیحہ شکیل چغتائی نے انہیں خویش آمدید کہا اور وہ اپنی قیام گاہ پر تشریف لے گئے۔