چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی کی جانب سے صدر MEC اعجاز وڑائچ اور ساتھیوں کا خیر مقدم

Ejaz Ahmad Waraich and M. Shakeel Chughtai

Ejaz Ahmad Waraich and M. Shakeel Chughtai

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کی اطلاع کے مطابق منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ جرمنی کا چار روزہ دورہ کررہے ہیں۔

وہ جمعہ اورہفتہ فرانکفرٹ میں گزار کراتوار،٢٩ نومبر ٢٠١٥ء کو برلن پہنچیں گے،جہاں وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے اراکین کے عام اجلاس کی صدارت فرمائیں گے۔اس اجلاس میں تنظیمی اور تربیتی امور کا جائزہ لیا جائے گا، تنظیم کی کارکردگی زیر بحث آئے گی اور نئے انتخابات کروائے جائیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر،تحریک منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اور منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست MQI برلن کے صدر میاں عمران الحق کی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوکر اعجاز وڑائچ کا استقبال فرمائیں گے۔

انہوں نے اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان عوامی تحریک یورپ اور MCB یورپ کی جانب سے صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور انکے ساتھیوں کوجرمنی میں خوش آمدید کہتا ہوں اور انکے دورہ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔