چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عابد خان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

Abid Khan Dinner,Birmingham

Abid Khan Dinner,Birmingham

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عابد خان کے اعزاز میں صحافتی و کاروباری برادری کا پر تکلف عشائیہ، اہم صحافتی و کاروباری افراد کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سے نجی دورے پر تشریف لا نے والے چیف سیکرٹری عابد خان کے اعزاز میں پاکستانی و کشمیری نثراد برطانوی صحافی و کاروباری برادری نے مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیہ دیا جس میں چو ہدری اکرم گل ، زاہد چو ہدری چیئر مین بر ٹش پاکستانی پروفیشنل کونسل برطانیہ ، خالد پرویز برٹش حجاج برطانیہ، چو ہدری شاہد محمود ، عرفان علی ، راجہ علی نواز ، سابق میئر چو ہدری سرفراز انجم ، سید عابد کاظمی ، زاہد محمود خٹک ، نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر،ظفر اقبال ، شکیل جا وید ، چو ہدری عبد المعید نا ئب صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ویسٹ مڈلینڈز ، راجہ ناصر محمود ، متین خان، آصف محمود ، علی رضا کاظمی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر عابد خان نے اپنے جذبات کا اظہا ر کرتے ہو ئے صحافتی برادری کو کمیونٹی کے مسائل اور انہیں درپیش مشکلا ت کو منظر عام پر لا نے اور اجا گر کر نے پر زبردست سراہا ۔ انہو ں نے کہاکہ اورسیز کمیونٹی کے لیے صحافتی برادری کی بے لوث خدما ت قابل ستائش ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے صحافتی و کاروباری وفود کو آزادکشمیرکے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی اور آئندہ حکومتی سطح پر برطانیہ میں مقیم با لعموم پاکستانی و با الخصوص کشمیری برادری سے ملاقات کا وعدہ بھی کیا۔

تقریب کے میزبان چو ہدری اکرم گل ، زاہد چو ہدری اور سید عابد کاظمی نے آزادکشمیر سے آئے ہو ئے اپنے معززمہمان کو برطانیہ کے اندر موجود کشمیری کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگا ہ کرتے ہو ئے تفصیلی بریفنگ دی اور آنے والے دیگرمہمانوں کا با ضابطہ طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔