چین کی بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل کرنے کی مخالفت

Nuclear Suppliers Group

Nuclear Suppliers Group

نیویارک (جیوڈیسک) چین نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ہندوستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل کرنے کی تمام کوششوں کی مخالفت کریگا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چین اور دیگر ممالک کو کہا تھا کہ وہ بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت حاصل کرنے کی مخالفت نہ کریں کیونکہ امریکہ نے بھارت کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ اُس کو متفقہ طور پر اس گروپ کا ممبر بنا دیا جائیگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے بھی لابنگ کر کے کچھ ممالک کو اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ بھارت کا نیوکلیئر گروپ کا ممبر بننا اُس خطے کے دیگر ممالک کی سالمیت کے لیے شدید خطرناک ہو گا ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا کہ امریکا، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ ( این ایس جی ) میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔ واضح رہے این ایس جی 48 ممالک کا ایک گروپ ہے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔