کرس گیل نے ٹوئنٹی 20 کی محبت میں ٹیسٹ کرکٹ کو فراموش کر دیا

Chris Gayle

Chris Gayle

لندن (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے ٹوئنٹی 20 کی محبت میں ٹیسٹ کرکٹ کو یکسر فراموش کر دیا۔

وہ اپنے ملک میں آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے بجائے انگلش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سمرسٹ کی نمائندگی کررہے ہیں، جب تک وہ انگلش کاؤنٹی کی ذمہ داری سے فارغ ہوں گے تب تک جمیکا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی شروع ہوچکا ہوگا۔

اسی طرح 35 سالہ گیل نے بگ بیش ٹیم میلبورن رینیگیڈز سے معاہدہ کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ پورے سیزن کیلیے دستیاب ہوں گا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ سال کے آخر میں ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔