کلب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا۔ الطاف جمال مغل

Cricket Club Austria Meeting

Cricket Club Austria Meeting

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کی سالانہ میٹنگ 5 مارچ کی شام دو ڈسٹر کٹ کے ایشین ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس میں پی سی سی آسٹریا کے روح رواں جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمدنے اعلان کیا کہ کلب کی جانب سے پی سی سی آسٹریا کی اکیڈمی کا چیر مین ویانا کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت الطاف جمال مغل کو نامزد کیا جاتا ہے اور کلب کے تمام عہدیداران اُمید رکھتے ہیں کہ الطاف جمال مغل کی کلب میں شمولیت سے کلب کو مذید بہتر انداز میں آگے لیکر چلیں گے۔

پی سی سی کے نو منتخب کرکٹ اکیڈمی کے چیر مین الطاف جمال مغل نے کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے ممبران نے جو میرئے اُوپر ذمہ داری ڈالی ہے میں اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا کہ میں اپنے عہدئے سے انصاف کرسکوں۔

پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ، سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ، سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،میڈیا مینجر اکرم باجوہ ، سہیل اصغر باجوہ، عمرخان ، علی زوالفقار، عامر نعیم ،حاجی قاسم علی ،فاروق چوہدری ،حاجی محمد ارشد باجوہ کلب کے دوسرئے عہدیداران اور کھلاڑیوں نے الطاف جمال مغل کو چیرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کلب میں شمولیت پرنیک تمناوں کا اظہار کیا۔