یوم تکبیر کنونشن بریشیا، چوہدری اجمل خان نے میلہ لوٹ لیا

Choudhary Ajmal

Choudhary Ajmal

اٹلی (شیخ بابر سے) یوم تکبیر کنونشن کے حوالے سے بریشیا کی تاریخ کا دوسرا بڑا جلسہ گذشتہ روز بریشیا کے ہال میں ہوا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی کے صدر چوہدری اجمل خان نے کی ہال شائقین سے بھرا ہوا تھا اور کرسیوں کے علاوہ بھی بے شمار لوگ کھڑے ہو کر جلسہ کی کارروائی سن رہے تھے۔

اس کے علاوہ ہال سے باہر بھی بہت سے بندے جلسہ کی کارروائی کو سن رہے تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض خان اجمل خان نے انتہائی خوبصورتی سے ادا کیے پورے اٹلی سے نون لیگ کے ہزاروں متوالوں نے چوہدری اجمل کے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔

بریشیا کی تاریخ کا ایک بہت بڑا، خوبصورت اور یادگار پروگرام تھا نون لیگ کے سرپرست و اعلی ملک احسن اسلام، چوہدری کاشف شہزاد، چوہدری جاوید، چوہدری صابر حسین، ملک اعجاز، ملک ثاقب، احتشام صدیق، ناصر محمود اور دیگر بے شمار دوستوں نے اس پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے دن راے کام کیا۔