کرپشن کے خلاف جہاد بہت پہلے ہو جا نا چاہیے تھا: راجہ محمد یعقوب

RAJA YAQOOB

RAJA YAQOOB

پیرس ( زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر راجہ محمد یعقوب نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا جو اعلا ن کیا ہے وہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ یورپ بھر میں بھی سراہا گیا ہے ۔کرپشن کے خلاف جہاد بہت پہلے ہو جا نا چاہیے تھا ۔ دیر آئے درست آئے پر عمل پیرا ہو کر اب تمام سیاسی سماجی مذہبی اور دوسرے اداروں میں بلا تفریق احتساب ہو نا ضروری ہے ۔انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف دنیا بھر میں سفارت خانوں میں کرپشن کے خاتمے کابھی اعلان کریں ۔

ان کا بھی احتساب ضروری ہے ۔سفارت خانوں میں عالی شان مکان ۔مرسڈیز گاڑیاں اور بے جا اخراجات کا بوجھ ہماری قوم برداشت نہیں کر سکتی ۔چیف آف آرمی سٹاف پر اپنی قوم کی بھاری ذمہ داری ہے ۔اور وہ یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔راجہ محمد یعقوب نے کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے بھی ملکی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔