کرپشن کا زہر اور سیاسی مفادات کا تیزاب دہشتگردی کیلئے آکسیجن کا کردار ادا کررہا ہے‘ چودھری عبدالروف ڈوگہ

Chaudhry Abdul Rauf

Chaudhry Abdul Rauf

فرانس ( اشفاق چودھری ) عاشورہ محرم کے دوران بلوچستان کے ضلع کچھی بولان اور جیکب آباد میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی مذمت اور دونوں سانحات کے شہداءکیلئے دعائے مغفرت وزخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے جنرل سیکرٹری چودھری عبدالروف ڈوگہ و دیگر رہنماؤں نے کہا کے کہ تعصب کا عذاب ‘ مسلکی تفاوت کی آگ ‘ کرپشن کا زہر اور سیاسی مفادات کا تیزاب دہشتگردی کیلئے آکسیجن کا کردار ادا کررہا ہے۔

جس کی وجہ سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کی فوج کی دیانتدارانہ کوششیں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوپارہی ہیںحالانکہ فوج ‘ رینجرز اور پولیس نے اپنی فرض شناسی‘ پیشہ ورانہ مہارت ‘ حب الوطنی اور دیانتداری سے محرم میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کیں۔

مگر اس کے باوجود دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں صرف اسلئے کامیاب ہوگئے کہ انہیں کالی بھیڑوں اور مفاد پرستوں کا تعاون و معاونت حاصل تھی اسلئے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی کامیابی کیلئے تعصب ومسلکی تفاوت کی آگ بھڑکانے اور قوم کی رگوں میں کرپشن کا زہر انڈیل کر سیاسی مفادات حاصل کرنے والوں کیخلاف آپریشن ضروری ہوچکا ہے۔