کرپشن و جانبداری کی دیمک نے بوسیدہ نظام کو کھوکھلا کردیا ہے‘ ولید اقبال

PTI France Ceremoney

PTI France Ceremoney

پیرس (اشفاق چودھری) تحریک انصاف فرانس کی دعوت پے آے ہوے مرکزی رہنما ولید اقبال اور میزبان یاسر اقبال خان و مرزا آصف جرال نے دو روزہ مختلف تقریبات میں کہا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران پیش آنے والے پر تشدد واقعات۔

سندھ و پنجاب کے صوبائی الیکشن میں لگنے والے شکایات کے انبار اور سپریم کورٹ کی جانب سے حلقہ بندیوں کے حوالے سے تاخیری فیصلے کے باعث سندھ کے اکیاسی حلقوں میں انتخابات روکے جانے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آمریت سے بیزار عوام کو جمہوریت سے توقع ہوتی ہے اور جمہوریت کے قیام کیلئے الیکشن کمیشن کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔

PTI France Ceremoney

PTI France Ceremoney

مگر سابقہ قومی اور موجودہ بلدیاتی انتخابات نے الیکشن کمیشن کی اہلیت و غیر جانبداری پر جو سوال اور شکوک پیدا کئے ہیں وہ شاید اب کبھی ختم نہ ہوسکیں جبکہ جمہوری حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک و قوم کو بلدیاتی اداروں سے محروم رکھا اور اب حکمران جماعتیں سیاسی مفادات کیلئے جس قسم کے عوام دشمن اقدامات کررہی ہیں۔

PTI France Ceremoney

PTI France Ceremoney

عوام اس کے ازالے کیلئے عدلیہ سے توقعات وابستہ کئے ہوئے تھے مگرعدالتی نظام کی سست روی اور تاخیری فیصلوں نے عوام کے اس اعتماد کو بھی مجروح کردیا ہے جس کی وجہ سے انتخابی عمل مکمل طور مشکوک ہی نہیں ہوگیا۔

بلکہ مذاق بھی بن کر رہ گیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کی کثیر قومی سرمائے کے ضیاع سے کی جانے والی ریہر سل سے عوام کوکسی بھی قسم کا کوئی ریلیف ملنے کی کوئی امید نہیں ہے کیونکہ بوسیدہ و ناکارہ نظام کو کرپشن و جانبداری کی دیمک نے کھوکھلا کردیا ہے۔

PTI France Ceremoney

PTI France Ceremoney

پی ٹی آئی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت نظام کی مکمل اوورہالنگ اور اسے یکسر تبدیل کئے بغیر ملک و قوم کے مستقبل کو نہ تو تحفظ دیا جاسکتا ہے اور نہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہے۔