فرانس کرکٹ کے ساتھ تعاون سے پیرس میں پاکستان کے سفارتخانے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا

Cricket

Cricket

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) فرانس کرکٹ کے ساتھ تعاون سے پیرس میں پاکستان کے سفارتخانے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔اسکا کر کٹ کلب نے پہلے کھلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 122 سکور بنائے۔

جبکہ پیرس یورنیورسٹی کرکٹ کلب نے یہ ٹارگٹ با سانی اٹھا رہ اوور ز میں مکمل کر لیا اور پیرس یونیورسٹی کرکٹ کلب نے فائنل جیت کرٹرافی اپنے نام کر لی . فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب غالب اقبال نے جیتنے والی ٹیم کو جناح ٹرافی دی ۔ٹرافی اور انعامات دینے کے موقع پر فرانس میں سری لنکاکے سفیر اور پیرس میںسفارتی مشن کے بھارت کے ڈپٹی ہیڈ کو بھی سفیر پاکستان نے ساتھ کھڑے کیا۔

اس موقع پر لوگوں پاکستان زندہ باد اور جناح زندہ باد کے نعرے لگائے. سفیر پاکستان نے فرانس میں پی آئی اے کے ڈائریکٹر اور جی ایس اے آنر ملک وقار احمد کی طر ف سے جیتنے والی ٹیم کوپاکستان آنے اور جانے کے لئے پندرہ ٹکٹیں دینے کا اعلان بھی کیا ۔ جناح ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی ٹیم کی صدر پاکستان سے ملاقات کروائی جائے گی اور ان کو سیرینہ ہوٹل میں ایک ہفتہ کی مفت رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

سفیر پاکستان غالب اقبال نے کہا کہ آئندہ سال بھی جناح ٹرافی کا انعقاد کیا جائے گا۔اور ٹرونامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پاکستان کی ٹکٹوں نے ساتھ ایک ہفتہ گلگت کا دورہ بھی کروایا جائے گا ۔پیر س یونیورسٹی کر کٹ کلب کی ٹیم نے ملک وقار احمد کا شکریہ ادا کیا۔جنھوں نے پاکستان آنے اور جانے کے لئے جیتنے والی ٹیم کو 15ٹکٹیں فراہم کیں۔