این اے 122 کے فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔ شیخ وحید

PML N Austria

PML N Austria

آسٹریا (اکرم باجوہ) نائب صدر شیخ وحید، نائب صدر طارق عمر شاہد محمود، سیکرٹری جنرل احسان منیر فاروقی جوائنٹ سیکرٹری منیر احمد فنانس سیکرٹری خالد آرائیں پاکستان مسلم لیگ (ن) آسٹریا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ این اے 122 کے فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔

ایاز صادق کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں تحریک انصاف بلا جواز واویلا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور الیکشن ٹریبونل اپنی خفت مٹانے کیلئے عجلت میں فیصلے دے رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ،دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کوزندہ درگورکرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔سرزمین پاک پردہشت گردوں کاناپاک وجودبرداشت نہیں کرسکتے ،گمراہ عناصر کے ضمیر کی قیمت لگانیوالے نقاب پوش دشمن نے جوبویاہے وہ اسے کاٹنا ہو گا۔