جمہوریت کو احتجاجی تحریک سے نہیں حکمرانوں کی کرپشن سے خطرہ ہے، چوہدری افتخار احمد گجر

Chaudhry Iftikhar Ahmed

Chaudhry Iftikhar Ahmed

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) جمہوریت کو احتجاجی تحریک سے نہیں حکمرانوں کی کرپشن سے خطرہ ہے، یہ بات پاکستان تحریک انصاف ویلنسیا سپین کے رہنما چوہدری افتخار احمد گجر نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنیوالوں کو سیاست کرنے اور اسمبلیوں میں بیٹھنے کا حق نہیں۔ کرپشن کیخلاف تحریک میں مزید تیزی آئیگی۔

پانامہ لیکس کے معاملہ پر اپوزیشن کی 9 جماعتوں کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ان کا حال ماضی سے زیادہ ہو گا۔اور پھر سعودیہ بھی قبول نہیں کرے گا۔