ڈاکٹر آفتاب حسین کا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

 Dr Aftab

Dr Aftab

لندن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آفتاب حسین نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کی خبر کو درست بتاتے ہوئے اخباری نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ کہ وہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ ایل اے ١٠ کوٹلی ٣ سہنسہ سرساوہ پنجیڑہ سے امیدوار اسمبلی ہونگے۔ وہ اپنی عوام کے حقوق کی خاطر قوم پر مسلط مطلق العنان مہاراجوں کے جانشینوں کی قابض ممالک کی درباری ، مجاوری اور قومی شناخت کو ختم کرنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنانے اور عوام میں قومی شعور اجاگر کرنے کی کاطر عوام میں جا ئیں گے۔

مادر وطن جموں کشمیر کی قومی آزادی اور ایک سوشلسٹ کشمیر کا قیام ہماری جدو جہد کانکتہ ماسکہ ہے۔ طلباء مزدور، کسان اتحاد ہمارا انتخابی نعرہ و منشور ہو گا ۔ محنت کش طبقہ کے حقوق کی پاسداری کرنے اور عوامی حقوق کے مخالفین کے عزائم خاک میں ملانے عوام سے رجوع کر١ن گے اور اپنی پارٹی کے قومی اور عوامی مقاصد سے عوام کو آگاہ کر کے اپنے ساتھ ملا کر عوامی انقلاب کی راہ ہموار کریں گے۔