ڈاکٹر ہماجمشید نے مئیر بلدیہ آدا کولاؤ کے خلاف کیس دائر کر دیا

Dr. Huma Jamshed

Dr. Huma Jamshed

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) عدم صلاحیت اور ناہلی کا الزام لگا کر بلدیہ بارسلونا کی منتخب مشیر اور ترجمان ڈاکٹر ہماجمشید کو برطرف کر دیا تھا۔

جس پر پاکستانی نژاد ہسپانوی سماجی رہنما ہما جمشید نے سڑکوں پر آکر پاکستانی و غیر ملکی کمیونٹی کے ہمراہ احتجاج کی راہ اختیار کی لیکن ان کی اپنی سیاسی پارٹی اور بلدیہ حکام کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

بلا آخر ڈاکٹر ہما جمشید نے قانون کی مدد لینے کا فیصلہ کیا اور اپنی بر طرفی کو ناانصافی و نسل پرستی قرار دے کر مئیر بلدیہ آدا کولاؤ کے خلاف کیس دائر کر دیا ہے۔