ڈاکٹر طاہر القادری نے 2013 کے الیکشن سے قبل جو کچھ کہا تھا وہ سب ثابت ہو گیا، نعیم چوہدری

Naeem Chaudhry

Naeem Chaudhry

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) اس وقت وطن عزیز اپنے بترین حالات سے گزر رہا ہے ان حالات کے پیش نظر دیار غیر میں بسنے والا ہر محب وطن اپنے ملک و قوم کیلئے بہت گہرے اور احساس جذبات رکھتا ہے اور اپنے ملک و قوم کی بہتری کیلئے ہر قسم کی کوشش کیلئے سرگرام عمل ہے۔ اس حالات کے پیش نظر گزشتہ دنوں فرانس کے شہر پیرس میں پاکستان عوامی تحریک نے ایک اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک فرانس کے قائم مقام صدر نعیم چوہدری نے کی۔ نعیم چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کرپٹ اور بدیانت حکمرانوں کی وجہ سے کمزوری کی طرف جا رہا ہے۔

آپ نے اس بات کی طرف خاص توجہ دلائی کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 2013 کے الیکشن سے قبل کو کچھ کہا تھا وہ سب ثابت ہو گیا غیر آئنی طریقے سے بننے والی جعلی حکومت اپنے اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ ایک طرف کرپشن اور چوری اور دوسری طرف سینہ زوری اور پھر ستم ظریفی عوام کو پرامن احتجاج سے محروم کر دیا گیا ۔ خواتین کی بے حرمتی او رحکومت کا شیوہ بن گیا ہے ستم بلائے ستم کوئی لگام دینے والانہیں۔

پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جنرل سیکرٹری طاہر عباس گورائیہ نے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حکمرانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا وہی اپنی گھٹیا روایت کو رکھتے ہوئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں پہلے حکومت سے محروم ہوئے اس بار تو پہلے سے بھی غلطیاں کر رہے ہیں۔ جہاں ماڈل ٹائن کی 14 لاشیں حکمرانوں کے گلے کا پھندا بن گئی ہیں وہاں پاناما لیکس نے نیدیں حرام کر رکھی ہیں پھر اب کے با ر سیدھی ملک کی سکیورٹی اور سلامتی سے غداری۔

اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ممبران نے کہا کہ ہمہ وقت پاکستان کے دشمنوں اور ماڈل ٹائون کے قاتلوں سے نمٹنے کیلئے اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تیار ہیں ۔ آخر میں اس دعا کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا اللہ رب العزت اس کوچہ عشق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

PAT France

PAT France

PAT France

PAT France

PAT France

PAT France