مسجد المدینہ میں عید میلادالنبیۖ کی محفل پاک میں علامہ افتخار احمد چشتی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ قاری محمد شبیر

Qari Mohammad Shabbir

Qari Mohammad Shabbir

ویانا (اکرم باجوہ) مسجد المدینہ 21 ڈسٹرکٹ کے خطیب قاری محمد شبیر نے مسجد المدینہ کی انتظامیاں کی جانب سے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کو تحریری طور پر اطلاع دی کہ مسجد المدینہ 21 ڈسٹرکٹ میں جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلہ میں زکر محفل پاک کا انعقاد 11 دسمبر بروز اتوار سپہر 13:00 بجے کیا جائے گا جس میں علامہ افتخار احمد چشتی فاضل بھیرا شریف خطیب اعظم ہالینڈ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

تمام اہل اسلام کو شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے محفل پاک میں شرکت فرما کر محفل کی رونق کو دوبالا کریں۔ محفل کے احتتام پر طعام کا بھی انتظام ہو گا۔