ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا، اس کی قدر کی جائے، رانا نیاز احمد

Rana Niaz Ahmed

Rana Niaz Ahmed

اٹلی (شیخ بابر سے) لاہور کی ممتاز سماجی، سیاسی اور کاروباری ہر دل عزیز شخصیت رانا نیاز احمد نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے شمار جانی، مالی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے پر ہونے والے جانی مالی نقصان کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں ہمارا دشمن ہمیں پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتا تمام قوم متحد ہو کر دشمن کو ختم کر دے۔

اٹلی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مذید کہا کے اس ملک کی ترقی کیلئے ہم تن من دھن قربان کر دیں گے۔