بلدیاتی انتحابات میں شکست حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے ہوئی۔ افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

جدہ : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا انہوں نے خطاب میں کہا کہ کارکن پنجاب کے بلدیاتی انتحابات کی شکست سے مایوس نہ ہوں جس طرح پولیس گردی کا مظاہرہ لاہور میں کیا گیا اس پولیس کے ہوتے ہوئے اگر بانی پاکستان بھی نواز شریف کا مقابلہ کرتے تو گوالمنڈی پولیس ان کی ضمانت ضبط کروا دیتی۔

انہوں نے کہا ہم نے کھاریاں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اگلے مرحلے کے لئے ہمیں ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔بلدیاتی انتحابات گرچہ صوبائی حکومتوں کی جانب ہی جھکائو ظاہر کرتے ہیں لیکن ہم پنڈی میں نون لیگ کو تگنی کا ناچ نچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور نے ایک ماہ پیشتر تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا اس کا مطلب ہے بلدیاتی انتحابات کے نتائیج ہمیشہ ہی قومی اور صوبائی سے مختلف ہوتے ہیں لیکن ہم لاہور کا بدلہ پنڈی میں لیں گے ۔نون لیگ کے لینڈ مافیہ کو ہمارے عام کارکن شکست دیں گے۔اجلاس میں چودھری زبیر پرویز مغل خالد انجم چودھری عمران چودھری نوید افتخار کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔