سفارت خانہ پاکستان ایتھنز نے دوردراز مقیم پاکستانیوں کے لیے موبائل سروس کا آغاز کیاہے

Athens

Athens

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) سفارت خانہ پاکستان ایتھنز نے دوردراز مقیم پاکستانیوں کو سفارت خانہ کے قونصل سیکشن کی شہولت فراہم پہنچانے کے لیے موبائل سروس کا آغاز کیاہے تاکہ ایتھنز کے نواحی علاقہ جات اور دیگر شہروں میں رہائش پذیر پاکستانیوں کومختلف دستاویزات کے لیے سہولت فراہم کی جائے۔

اس سے قبل ایتھنز کے قریبی شہر اینوفیتامیں سفارت خانہ نے کیمپ لگایاتھاجس سے اہل علاقہ اور قریبی دیہاتوں میں رہنے والے درجنوں پاکستانیوںنے اس سہولت سے فائدہ اٹھایاتھا اب سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کا موبائل کیمپ ایتھنز کے مغرب میں واقع شہر میگارہ میں بارہ جون بروز جمعہ کو لگے گاسفارت اہلکار سیکریٹری سفارت خانہ پاکستان کی سربراہی میں ان علاقہ جات میں رہنے والے پاکستانیوں کوقونصلر سروس فراہمکرے گا۔

سفارت خانہ پاکستان کا کیمپ میگارہ کے بس اڈا اور سول ہسپتال کے قریب واقع ستاراتیوداکلچرل سنٹر میں کام کرے گا۔سفارت خانہ پاکستان نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی تصاویر، تمام دستاویزات کی اصل اور فوٹوکاپیاں ہمراہ لائیں۔