خواتین کی تفریح اور خریداری کے لئے 28 مئی کو شاندار وومن فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ روحی بانو

Paris

Paris

پیرس (نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ روحی بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں پاکستانی خواتین کی تفریح اور خریداری کو مد نظر رکھتے ہوئے سارسل گارج میں واقع جیمناز میں ایک شاندار مینا بازار منعقد کیا جارہا ہے جس میں خواتین کی من پسند کے خوبصورت ملبوسات جیولری چوڑیاں مہندی بریانی دہی بھلے چنا چاٹ پوری حلوہ رولز سموسہ گول گپے کیک مٹھائی کولڈ ڈرنک اور چائے کے اسٹال لگائے جائیں گئے۔

نیز اس میں معروف یورپین فیشن ڈیزائنر نینا خان اور شانزئےکلوزیٹ شمائیلہ راجہ کے ملبوسات کی نمائش برائیڈل انیڈ مہندی کمپیٹیشن بھی ہو گا- تمام خواتین اور بچیوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

زیر صدارت : محترمہ روحی بانو صدر پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس حضرت سلطان باھو ٹرسٹ وومن ونگ فرانس مہمان خصوصی : سارسل میئر کی اہلیہ مادام میری کلوڈ شابے ڈائریکٹریس دو میئر دو سارسل مہمان خاص : محترمہ عاصمہ مختار چوہدری زیر سر پرستی : ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت محترم جناب نواز چوہدری ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت محترم جناب چوہدری مختار اورنگ زیب مورخہ 28 مئی بروز ہفتہ بوقت 12:00 بجے سے شام 20:00 بجے ایگزیبیشن اور برائیڈل شو کا ٹائم۔ 17:00 بجے ایڈرس : Gymnase Saint Exupery Allée Bossuet 95200 Sarcelles RER D . Bus 268 , 368 , 133 Tramway Stop : Paul Valéry Nô Entry Fées