یورپین ٹریٹی رائٹس کی درخواستوں پر آئرش ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے، چوہدری عمران خورشید

Chaudhry Imran Khan

Chaudhry Imran Khan

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) گذشتہ دنوں آئرش ہائیکورٹ نے یورپین ٹریٹی رائٹس کی درخواستوں پر ایک فیصلہ سنایا ہے جس میں آئرش ہائیکورٹ نے ایک مقدمے کا فیصلہ دیتے ہوئے محکمہ انصاف کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ٹریٹی رائٹس کی درخواستوں پر جلد سے جلد فیصلہ کرے۔

آئرش ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر آئرلینڈ کے مشہور قانون دان بیرسٹر چوہدری عمران خورشید نے ہمارے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپین ٹریٹی رائٹس کی درخواستوں پر آئرش ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

آپ نے مذید بتایا کہ آئرش ہائیکورٹ نے محکمہ انصاف کو مذید پابند کرتے ہوئے کہا کہ ٹریٹی رائٹس کی درخواستوں اور ویزہ درخواستوں پر جلد فیصلہ نہ کرنا یورپین ٹریٹی رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔

بیرسٹر چوہدری عمران خورشید نے اس فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے اور کہا کہ اس سے ان سارے لوگوں کو جن کی درخواستیں پچھلے کافی عرصہ سے التواء کا شکار ہیں ان کا اب جلدی فیصلہ متوقع ہے۔