یورپ کا سب سے بڑا کارنیوال

FASTNACHT

FASTNACHT

سوئزرلینڈ : یورپ کا سب سے بڑا کارنیوال ، سوئزرلینڈ کے خوبصورت شہر حاصل Basel میں یورپ کا سب سے بڑا کارنیوال EAKNAVAL جسے یہاں Fasnacht کہتے ہیں ہر سال فروری اور مارچ کے درمیان بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، کارنیوال Fasnacht ہمیشہ ASH-WEDNESDAY بعد اور ایسٹر EASTER سے 40 دن پہلے شروع ہوتا ہے تقریب کا آغاز پیر کے دن صبح 4 بجے تمام شہر کی لائٹس بند کرکے کیا جاتا ہے جسکو Morgestraich کہتے ہیں۔

مغربی کرسچین 40 دن روزے رکھتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں اور بعض لوگ اس کارنیوال کو سردی کے موسم کو الوداع اور موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے مناتے ہیں۔ اس موقعہ پر لوگ بڑے مہنگے اور خوبصورت کپڑے سلواتے ہیں اور چہرے پر ماسک پہنتے ہیں ۔ پیر سے بدھ تک لوگ گروپ کی شکل میں میوزک، بانسری ، ڈرم بجاتے ہوئے لوگوں میں تحفے تقسیم کرتے ہوئے شہر کا چکر لگاتے ہیں ۔ ان خوبصورت مناظر کو دیکھنے کے لئے بڑی دور دور سے لوگ آتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔