یورپ میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور منظم بنائیں گے، مشتاق خان جدون

Mushtaq Khan Jadoon

Mushtaq Khan Jadoon

فرانس (یاسر قدیر) تحریک انصاف یورپ کوارڈینیشن سیکرٹریٹ کے چیئرمین مشتاق خان جدون نے یورپ بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان و عہدیداران کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت یورپ کی سب سے بڑی اور منظم جماعت کے طور پر سامنے آ رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس کو مزید مضبوط اور منظم بنائیں۔

میں یورپ میں ورکرز کو اہمیت دی جا رہی ہے اور مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل پذیر لیا جا رہا ہے تا کہ تحریک انصاف کو جدید خطوط پر استوار کر کے تمام امور میں بہتری لائی جا سکے انہوں نے یورپ کے مرکزی آرگنائزر احمد جواد کی یورپ کے حوالے سے خصوصی کاوشوں کو سراہا۔

تحریک انصاف فرانس کے حوالے سے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف فرانس کی پہلی الیکٹڈ باڈی کی میعاد بہت جلد ختم ہپنے والی ہے اور بہت جلد ہی یہاں دوبارہ انتخابات کا انقعاد کروایا جائے گا۔