یورپ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اکرم باجوہ کے ماموں بابائے صحافت محمد بشیر ناصر انتقال کر گئے

Mohammad Bashir Nasir

Mohammad Bashir Nasir

ویانا (اکرم باجوہ) نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ھے یورپ کی معروف سماجی و سیاسی وملنسار ہر دل عزیز شخصیت پاکستان نیشنل کلچر آسٹریا کے چیرمین، آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے چیرمین ، جیوئے ملت وئب سائٹ کے چیف ایڈیٹر ، پی پی پی آسٹریا کے بانی ،جیونیوز و جنگ نمائندہ آسٹریا اکرم باجوہ کے ماموں بابائے صحافت محمد بشیر ناصر سیالکوٹ پاکستان آج صبح اچانک حرکت قلب بند ھو جانے سے انتقال کر گئے مرحوم کو فوری ہسپتال لے جایا گیا مگر راستہ میں ہی اللہ کو پیارے ھو گے۔

آج 3 اکتوبر کی رات 9 بجے آن کے آبائی قبرستان بن نظام پورە گلیاں سیالکوٹ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔