یورپین ٹورنامنٹ فائنل میں حیدری والی بال کلب کی زبردست فتح

Haidari Volleyball Club Win

Haidari Volleyball Club Win

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) یورپین ٹورنامنٹ فائنل میں حیدری والی بال کلب کی زبردست فتح ۔یورپ بھر سے مبارکباد کے پیغامات۔ حیدری کلب کے سرپرست ملک سعید اعوان اور کپتان خان ارشد کو یورپ بھر سے والی بال کے شائقین کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات۔

فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا جانے والا کامیاب پانچواں سالانہ تین روزہ والی بال ٹورنامنٹ کا فائینل جس میں حیدری کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین گیمیں جیت کر پاکستان فرانس کلب کو چاروں شانے چت کرکے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل جیتنے کے بعد کھلاڑی خوشی سے جھومتے رہے وہیں شائقین بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے دکھائی دئیے۔ سفیر پاکستان غالب اقبال کی طرف سے بھی حیدری کلب کیلئے بارہ سو یورو کا انعام دیا گیا۔

اس موقع پر فرانسیسی پارلیمنٹ کےرکن اور فرانس کی پارلیمنٹ میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے چئیرمین فرانسوا پوپینی نے فائینل جیتنے والی ٹیم حیدری والی بال کلب اور رنر اپ پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کی ٹیم سارسل والی بال کلب میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

نواز چوہدری نے ملک سعید اعوان خان ارشد اور شیری وڑائچ کو فائینل کی جیت پر خصوصی مبارکباد دی۔ حیدری والی بال کلب کے سرپرست ملک سعید اعوان نے فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے سرپرست نواز چوہدری آف مورگاہ، صدر چوہدری نوید اقبال پکھووال، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھو اور انکی ٹیم کو بہترین ٹورنامنٹ کرانے پر مبارکباد پیش کی۔