چیرمینAGRSوچیف ایگزیکٹئواپنا انٹرنیشنل محمد شکیل چغتائی اسپتال سے گھر واپس آگئے

  Mohammad Shakeel Chughtai

  Mohammad Shakeel Chughtai

جرمنی (APNAانٹرنیشنل نیوز/بیورو چیف) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق گزشتہ دنوں نامور ایشین یورپین صحافی و شاعر، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی ،چیف ایگزیکٹئواپنا انٹرنیشنل،چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ محمد شکیل چغتائی دمہ کی شدت اورکھ انسی کی زیادتی کے سبب ایک بار پھر DRKاسپتال میںداخل ہو گئے تھے، جہاں وہ چھ دن زیر علاج رہے ۔وہاں ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے ،جن سے پتہ چلا کہ وہ فی الوقت سانس کی رکاوٹ کا شکار ہیں، مگر مجموعی طور پرانکے اندرونی اعضاء کی حالت اس اسپتال میں انکے گزشتہ قیام سے بہترہے اوربہتری کی طر ف گامزن ہے۔

دوران قیام ان کی اہلیہ اور صاحبزادوںپرنس ارسلان اور پرنس ارمغان چغتائی نے ان کا خیال رکھا اورروزانہ کوئی نہ کوئی انہیں دیکھنے آتا رہا، جبکہ دوستوں میں پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر رہنما قیصر ملک اطلاع ملتے ہی دوسرے دن اسپتال پہنچے اورکافی دیر انکے ساتھ رہے۔انکی حالت بہتر ہونے پر ان کی متعلقہ ڈاکٹرنے انہیں اسپتال سے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹروں نے انہیں گھر جا کر مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔مگر وہ اپنی عادت کے مطابق کمیونٹی سرگرمیوں میں سرگرم عمل نظر آتے ہیں۔کمیونٹی کی جانب سے مساجد میں انکی مکمل صحتیابی کی دعائیں کی گئی ہیں اور کمیونٹی رہنمائوں کی جانب سے فون پر ان کی مزاج پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔